DC Office Submissions

Feb 29, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10577
لاہور29 فروری2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ایران میں زائرین کو بھیجنے والے ٹورز آپریٹرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں زیارتوں کے حوالے سے جانے اور واپس آنے والے زائرین کی تعداد کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ٹورز آپریٹرز کی ایران میں جانے والے اور واپس آنے والے افراد کی لسٹ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایران سے واپس آئے ہوئے لاہور کے زائرین کی آج سکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹیمیں ان کے گھروں میں جاکر چیک اپ اور سکریننگ کے عمل کو مکمل کر رہی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹورز آپریٹرز ضلعی انتظامیہ کو زایرین کا تمام ڈیٹا درست فراہم کرے گی اورٹورز آپریٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10578
لاہور29 فروری2020ء:ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ضلع لاہور کی ملاوٹ کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ، فوڈ اتھارٹی، سپیشل برانچ، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، میونسپل کارپوریشن، انڈسٹریز اور پراسیکیوشن کے افسران نے شرکت کی۔شہر میں دالوں، فوڈ، دودھ، آئل میں ملاوٹ کرنے والوں اور غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے محکمہ لائیو سٹاک کو شہر میں غیر قانونی مذبحہ خانوں اور غیر معیاری آئل بنانے والے یونٹس کا سراغ لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انڈسٹریز دالوں میں ملاوٹ کرنے والے یونٹس کی فوری رپورٹ مرتب کرے اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فوڈ کی آئیٹمز میں ملاوٹ کرنے والوں کی سورس رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی سورس رپورٹ تیارکریں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کی شکایت پر 48 گھنٹوں میں آپریشن کیا جائے گااورشہر میں انتڑیوں، چربی سے آئل بنا کر فروخت کرنے والوں کا بھی ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتڑیوں، چربی کے آئل کو بائیو ڈیزل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس آئل کو کھانا بنانے کے لئے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10579
لاہور29 فروری2020ء:َضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 222 مقامات کو چیک کیا گیا اور44 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور41 ہزار 200 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے.
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10580
لاہور29 فروری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔کاروائی جی ٹی روڈ پر کی گئی۔مہک مارکی کو سیل کر دیا گیا۔ مہک مارکی میں شادی کا فنکشن جاری تھا دوران چیکنگ ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی۔کارروائی اے سی شالیمار مہدی مالوف نے کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔
*******