ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ضلع لاہور کی ملاوٹ کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ضلع لاہور کی ملاوٹ کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس.

اجلاس میں پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ، فوڈ اتھارٹی، سپیشل برانچ، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، میونسپل کارپوریشن، انڈسٹریز اور پراسیکیوشن کے افسران نے شرکت کی.

شہر میں دالوں، فوڈ، دودھ، آئل میں ملاوٹ کرنے والوں اور غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ.

محکمہ لائیو سٹاک کو شہر میں غیر قانونی مذبحہ خانوں اور غیر معیاری آئل بنانے والے یونٹس کا سراغ لگانے کی ہدایت.

محکمہ انڈسٹریز دالوں میں ملاوٹ کرنے والے یونٹس کی فوری رپورٹ مرتب کرے.

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فوڈ کی آئیٹمز میں ملاوٹ کرنے والوں کی سورس رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت.

دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی سورس رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت.

ملاوٹ شدہ اشیاء کی شکایت پر 48 گھنٹوں میں آپریشن کیا جائے گا. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

شہر میں انتڑیوں، چربی سے آئل بنا کر فروخت کرنے والوں کا بھی ڈیٹا حاصل کیا جائے گا.

انتڑیوں، چربی کے آئل کو بائیو ڈیزل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

اس آئل کو کھانا بنانے کے لئے فروخت نہیں کیا جا سکتا. (ڈی سی لاہور دانش افضال)