DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر 10575

لاہور28 فروری2020::ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 211 مقامات کو چیک کیا گیاا ور 35 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور91 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور17 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
 

ہینڈ آؤٹ نمبر 10576

لاہور28 فروری2020::پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی کے حوالے سے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 93 بلاک جی گلشن راوی میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے رحیم گارڈن ہاؤس نزد سوتر مل کے قریب ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا  اور 15 گھروں کو چیک کیا اور دوران چیکنگ 01 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی لاروا کی تلفی کو فوری یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ گھر میں ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم  نے والٹن 5 میں برینز کالج اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116، کباڑخانوں، یو سی 149 میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا اورگھر گھر جا کر ڈینگی آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔انہوں نے یوسیز مکینوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی۔افسران نے ڈینگی ورکرز کو آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ورکرز جہاں کہیں ڈینگی لاروا ملے اس کی تلفی کو فوری یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ عوام الناس اپنے ارد گرد کے ماحول کو ہر ممکن صاف ستھرا رکھیں اورکہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، فوری آب نکاسی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے خاتمے کے لئے متحرک ہے اور ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
 

ہینڈ آؤٹ نمبر 10577

لاہور28 فروری2020::پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور ون ڈش کی خلاف ورزی پر متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر مہک مارکی کو سیل کر دیا۔مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔
*******