Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی کے حوالے سے متحرک.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا یو سی 93 بلاک جی گلشن راوی میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کا رحیم گارڈن ہاؤس نزد سوتر مل کے قریب ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ ، 15 گھروں کو چیک کیا گیا.
دوران چیکنگ 01 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد، ڈینگی لاروا کی تلفی کو فوری یقینی بنایا گیا، گھر میں ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا. (اے سی شالیمار مہدی مالوف).

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا والٹن 5 میں برینز کالج اور ملحقہ علاقوں کا دورہ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116، کباڑخانوں، یو سی 149 میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ.

افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا.

گھر گھر جا کر ڈینگی آگاہی پمفلٹس  تقسیم کئے گئے.

یوسیز مکینوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی.

افسران نے ڈینگی ورکرز کو آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کی.

ڈینگی ورکرز جہاں کہیں ڈینگی لاروا ملے اس کی تلفی کو فوری یقینی بنائیں.

عوام الناس اپنے ارد گرد کے ماحول کو ہر ممکن صاف ستھرا رکھیں.

کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، فوری آب نکاسی کو یقینی بنائیں.

ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے خاتمے کے لئے متحرک ہے اور ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).