DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر 10571

اہور27 فروری2020::ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، ایس اے او، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔پچھلی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیااورایل کیو ایس کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے مسڈ بچوں کو پولیو کے قطرے فوری پلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران ابھی سے اگلی پولیو مہم کے لئے متحرک رہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اورپولیو مہم کے سلسلے میں کسی کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کریں.۔ٖڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو کے سلسلے میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہ ہو گی۔
 

ہینڈ آؤٹ نمبر 10572

لاہور27 فروری2020::ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 189 مقامات کو چیک کیا گیا اور 33 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور44 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے.
 

ہینڈ آؤٹ نمبر 10573

لاہور27 فروری2020::پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔دیوان ظفر مارکی پر ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی۔شیر شاہ روڈ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ہال کو سیل کر دیا گیا ہے اور اضافی کھانے کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ضبط کئے ہوئے اضافی کھانے کو اخوت فاؤنڈیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔کارروائی اے سی شالیمار مہدی مالوف نے کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔
 

ہینڈ آؤٹ نمبر 10574

لاہور27 فروری2020::َپنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا جبکہ دکانوں کو سیل کر دیا اوراسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ سلنڈروں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔اے سی کینٹ نے کہا کہ کاروائیاں بیدیاں روڈ پر کی گئیں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔آبادی کے علاقے میں قائم کی گئی غیر قانونی طور پر ایل پی جی شاپس کو سیل کیا گیا ہے۔اے سی شالیمار نے کہا کہ کارروائی لکھو ڈیر میں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
*********