Highlights

Feb 27, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور کی منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.

کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کی.

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا جبکہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 دکانوں کو سیل کر دیا، جبکہ سلنڈروں کو تحویل میں لے لیا گیا.

کاروائیاں بیدیاں روڈ پر کی گئیں. (اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم).

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا.

آبادی کے علاقے میں قائم کی گئی غیر قانونی طور پر ایل پی جی شاپس کو سیل کیا گیا.

کاروائی لکھو ڈیر میں کی گئی. (اے سی شالیمار).

غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.