DC Office Submissions

Feb 26, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر 10566
لاہور26 فروری2020::پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ہسپتالوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مصروف ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے دورے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف نے مناواں ہسپتال کا دورہ کیا اور ریکارڈ کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاز پر تقریباً 600 مریض اوپی ڈی میں آتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری  نے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال اور نواز شریف ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا۔اے سی سٹی نے کہا کہ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال آئی سی یو کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں 09 بیڈز جبکہ 03 وینٹی لیٹرز فعال ہیں۔افسران نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی بروقت فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا۔افسران نے ہسپتالوں میں داخل مریضوں سے ملاقات بھی کی، ان سے بات چیت کی اور انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے رویہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔افسران نے ہسپتالوں کے ایم ایس کو مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈاکٹروں اور سٹاف کو مریضوں کے ساتھ حسن سلوک اور شفقت سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھیں۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کریں۔افسران نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔انہوں نے صفائی پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت۔ڈی سی لاہوردانش افضال نے کہا کہ گورنمنٹ ہسپتالوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر 10567
لاہور26 فروری2020::پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔پٹرول پمپس کی چیکنگ جاری ہے۔ بغیر این او سی اور فی لٹر کم پیمانہ پٹرول پمپس پر کاروائیاں کیں گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کاروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پٹرول اسٹیشنز کے 05 نوزلز کو سیل کر دیاَلطیف فلنگ پی ایس او، راوی فلنگ شیل اور الراضی فلنگ اسٹیشن کی چیکنگ کی گئی۔اے سی سٹی نے کہا کہ دوران چیکنگ 02 نوزلز لطیف فلنگ اسٹیشن اور 03 نوزلز الراضی فلنگ اسٹیشن کے سیل کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوزلز کو سیل فی لٹر کم پیمانہ پر کیا گیا ہے۔شاہدرہ کے علاقے میں کاروائیاں کی گئیں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے والٹن روڈ پر کاروائی کی۔ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے گو پٹرول پمپ کے نوزل کو سیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نوزلز کو سیل فی لٹر کم پیمانہ پر کیا گیا ہے۔پٹرول پمپس کی چیکنگ جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے فی لٹر کم پیمانہ پر پائے جانے والے پٹرول اسٹیشنز کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں 
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر 10568
لاہور26 فروری2020::پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی کے حوالے سے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یوسی 49  فاضلیہ کالونی شادمان اور یو سی 80  میں ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے یو سی 83 ٹیم نمبر 5 اوراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 148 میں ڈینگی ورکرز کی چیکنگ کے لئے دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 52 اوراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 127 ٹیم نمبر 21 کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا۔افسران نے گھر گھر جا کر ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔افسران نے ڈینگی آگاہی پمفلٹس کی تقسیم کو بھی یقینی بنایا۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے ڈینگی ورکرز کو ڈینگی سروئلنس پر خصوصی طور پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جہاں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو فوری تلفی کو یقینی بنایا جائے اورشہری بھی اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں کے اندر اور باہر پانی کسی صورت جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھر کی افزائش نہ ہو۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر 10569
لاہور26 فروری2020::پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی ہربنس پورہ کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں 04 پولیس ریزرو، 02 ایکسکیویٹرز، ایم سی ایل، سول ڈیفنس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔05 ایکڑ زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا ہے اور 04 نئی تعمیر کی جانے والی باؤنڈری والز کو مسمار کر دیا گیا ہے۔زمین کی کل مالیت 40 کروڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویلپر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے جو غیر قانونی طریقے سے ہاؤسنگ سوسائٹی تعمیر کرنے کی کوششوں میں تھے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کی ہرگز اجازت نہ ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سرکاری زمین پر قبضہ مافیا گروپ کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر 10570
لاہور26 فروری2020::ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہوردانش افضال نے کہا کہ 202 مقامات کو چیک کیا گیا اور 36 خلاف ورزیاں پائی گئیں ا ور61 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 15 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور15 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*********