Dengue Survey

Feb 26, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی کے حوالے سے متحرک.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا یوسی 49  فاضلیہ کالونی شادمان اور یو سی 80  میں ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ. 

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا یو سی 83 ٹیم نمبر 5 کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا یو سی 148 میں ڈینگی ورکرز کی چیکنگ کے لئے دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کا یو سی 52 میں ڈینگی ورکرز کی چیکنگ کے لئے دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا یو سی 127 ٹیم نمبر 21 کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ.

افسران نے گھر گھر جا کر ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا.

افسران نے ڈینگی آگاہی پمفلٹس کی تقسیم کو بھی یقینی بنایا.

ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس کا جائزہ لیا گیا.

ڈینگی ورکرز کو ڈینگی سروئلنس پر خصوصی طور پر توجہ دینے کی ہدایت.

جہاں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو، فوری تلفی کو یقینی بنایا جائے.

شہری بھی اپنے اردگرد ماحول کو ہرممکن صاف ستھرا رکھیں.

گھروں کے اندر اور باہر پانی کسی صورت جمع نہ ہونے دیں، تاکہ مچھر کی افزائش نہ ہو.

ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال)