Polio Campaign

پنجاب حکومت کی ہدایات / ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

آج انسدادِ پولیو مہم کا پہلا دن ہے.

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال).

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا یو سی 09 میں پولیو ٹیم نمبر 06 اور 08 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ. 

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا یو سی 10 گلو پارک سکول سسٹم، یو سی 10 کا دورہ، عائشہ ڈگری کالج راوی زون کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کا یو سی 40 اور 42 کا دورہ.

افسران نے ڈیٹا ریکارڈ اور پولیو مہم میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا. 

افسران نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی ، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ ، مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس، زیرو ہاؤسز ، لاکڈ ہاؤسز کو چیک کیا.

 ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں.

پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں.