Polio Campaign

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

انسدادِ پولیو مہم.

لاہور شہر میں آج انسدادِ پولیو مہم کا پہلا دن ہے.

پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

پولیو مہم میں 5 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

18 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

مسنگ ایریاز، زیرو ہاؤسز ، لاکڈ ہاؤسز پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت (ڈی سی لاہور دانش افضال).

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

شہری پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈی سی لاہور دانش افضال کی اپیل.

پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کے ضامن ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).