Anti Encroachment Drive.

Feb 15, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

 تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے.

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف ان ایکشن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی اپنی اپنی تحصیل میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کرتے ہوئے پیر مکی اور داتا دربار کے سامنے قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروایا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور کاروائی کرتے ہوئے کالج روڈ سے تجاوزات ختم کروایا.

دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں ، ٹائروں اور سلنڈروں کو تحویل میں لے لیا.

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایم سی ایل کے عملے نے بھی حصہ لیا. 

تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، تجاوزات کے آخری خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھا جائے گا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)