DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
 
لاہور15 فروری2020ء:
   ڈی سی لاہور دانش افضال اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سلیمان غنی کی زیر صدارت شاہی قلعہ میں اجلاس۔
 
اجلاس میں سی او ایم سی ایل، ڈائریکٹر وال سٹی اتھارٹی نجم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اے سی سٹی اور دیگر کی شرکت۔
 
اجلاس میں یواین او کے سیکرٹری جنرل کی شاہی قلعہ آمدکے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
 
شاہی قلعہ کے روٹ سے وال چاکنگ کو ختم کرنے کی ہدایت۔
تجاوزات کا خاتمہ اور پیچ ورکا کام مکمل کرنے کی ہدایت۔
 
ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کرنے اور سول ڈیفنس کو ہیلی پیڈ تیار کرنے کی ہدایت۔
 
یواین  کے سیکرٹری جنرل کو بادشاہی مسجد کا وزٹ، رنگیلا رکشہ کی سیر،شاہی باورچی خانہ، سمر پیلس، شیش محل کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔
 
تمام ادارے اپنے انتظامات کو جلد مکمل کریں۔ڈی سی لاہور دانش افضال۔
********