Anti Encroachment Drive.

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری ان ایکشن.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے مین بازار گرین ٹاؤن سے غیر قانونی طور پر قائم ریڑھی بازار کو ختم کروا دیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے جان محمد روڈ، نواب ٹاؤن، نیلم بلاک اقبال زون، پی آئی اے روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروایا.

اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے جیل روڈ ایریا، پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کے باہر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروایا.

دوران آپریشن ریڑھیوں، پھٹوں ،پلاسٹک کی کرسیوں ، ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا.

آپریشن کا مقصد تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہے.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

غیر قانونی تجاوزات کو فوری ہٹایا جا رہا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

 غیر قانونی طور پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لانے کی بھی ہدایات جاری کر رکھی ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور جہاں کہیں تجاوزات کی اطلاع ملتی ہے فوری ختم کروا رہی ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، معافی ہرگز قابل قبول نہ ہو گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال).