ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ترقیاتی منصوبہ جات کا اجلاس

ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ترقیاتی منصوبہ جات کا اجلاس.

اجلاس میں محمد ایاز، ایم پی اے ندیم بارا، ایم پی اے شعیب صدیقی، سرفراز کھوکھر ایم این ایز اور ایم پی ایز نمائندگان کی شرکت.

اجلاس میں شہر بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

شہر میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 78 اسکیموں کا کام 98 فیصد مکمل کر دیا گیا ہے.

876 ملین میں سے 618 ملین روپے خرچ کر دیئے گئے ہیں.

سسٹین ایبل پروگرام کی 96 اسکیموں پر 65 فیصد کام مکمل کر دیا گیا ہے.

800 ملین میں سے 250 ملین فنڈز لگا دئیے گئے ہیں.

نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کی 01 اسکیم کو مکمل کر دیا گیا ہے.

101 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں.

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں 114 اسکیموں کے لئے 539 ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں.

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے ٹینڈر کینسل ہونے کے بعد اگلے ٹینڈر کو فوری کرنے کا فیصلہ. 

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے ترقیاتی اسکیموں کے پراسس کو تیز کیا جائے گا.

ترقیاتی اسکیموں کی برق رفتاری سے تکمیل کروانے کے لئے متعلقہ ایجنسی ذمہ دار ہو گی. 

ڈی سی لاہور دانش افضال، اسسٹنٹ کمشنرز ، متعلقہ ایجنسی کے افسران سائٹس کا وزٹ کریں گے.

شہر میں ترقیاتی کام ہونے سے عوام الناس کو ریلیف ملے گا.(عوامی نمائندے )