Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا فروٹ و سبزی ملتان روڈ اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا گیا.

فروٹ و سبزی منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سٹاک ، شکایات رجسٹر ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا گیا.

فروٹ و سبزی منڈیوں میں آئے ہوئے صارفین سے ریٹس، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کے بارے میں پوچھا. 

کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا گیا، کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کا جائزہ لیا گیا.

گراں فروشی کا جائزہ لیا گیا.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے منڈیوں میں گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں. (اے ڈی سی جی).

منڈیوں میں نیلامی کے عمل اور گراں فروشی کے معاملے میں ہیرا پھیری ہرگز قابل قبول نہ ہے. (اے ڈی سی جی)

منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا ، منڈیوں کی جانب جانے والے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات کی گئیں.

منڈی انتظامیہ کو صارفین کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی.