Dengue Survey

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے ڈینگی کے حوالے سے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا یو سی 83 میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ.

اسسٹنٹ شالیمار مہدی مالوف کا یو سی 18 شالامار زون میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ. 

افسران نے ورکرز کی حاضری ، کارکردگی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا.

افسران نے ڈینگی ورکرز کو ڈینگی سروئلنس کی رفتار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کر دی.

ڈینگی ورکرز ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کریں، ان ڈور اور آؤٹ ڈور چیکنگ کو یقینی بنائیں.

افسران نے ڈینگی لاروا کو بھی چیک کیا،  ڈینگی لاروا کی نشاندہی نہ ہوئی.

افسران نے ڈینگی ورکرز کو دوران ڈینگی سروئلنس ہر وقت متحرک اور تیار رہنے کی ہدایت بھی کی.

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی کے خاتمے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں، ڈینگی ورکرز اور سروئلنس کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے وزٹس کو یقینی بنایا جا رہا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).