Action against the occupying mafia group of Lahore.

Feb 10, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف متحرک، زبردست کریک ڈاؤن. 

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے ذخیرہ کئے چینی کے سٹاک کو ضبط کر لیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں مختلف گوداموں کی چیکنگ کی.

دوران چیکنگ یعقوب غفور ٹریڈرز سے 50 کلو گرام کے 1000 چینی کے بیگز بر آمد ہوئے، امجد برکت ٹریڈرز سے 50 کلو گرام کے 1880 بیگز جبکہ وسیم اشرف گودام سے 50 کلو کے 780 بیگز اور صوفی ٹریڈرز سے 50 کلو گرام کے 2100 بیگز برآمد ہوئے.

تحصیل رائیونڈ میں مجموعی طور پر 5769 چینی کے بیگز برآمد ہوئے ان بیگز کو ضبب کر لیا گیا ہے. (اے سی رائیونڈ).

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کرتے ہوئے ہنجروال وئیر ہاؤس پر چیکنگ کی.

الرحیم سٹور سے 50 کلوگرام کے 650 چینی کے بیگز برآمد ہوئے جن کو ضبط کر لیا گیا ہے. (اے سی سٹی).

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو ہرگز معافی نہ ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ضلعی انتظامیہ لاہور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).