Visit of Vegetable Market

Feb 11, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، فروٹ و سبزیوں کی کوالٹی اور معیار، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، نرخوں کی نمایاں جگہ پر آویزاں، گراں فروشی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا، کسان پلیٹ فارم پر کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا گیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری ہے، کسان اپنی مرضی سے سبزیوں کی فروخت جاری ہے.

سبزی و فروٹ منڈیوں میں گراں فروشی پر بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران منڈیوں میں بذات خود وزٹ کر رہے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)