Visit of Vegetable Market

Feb 10, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار ، سبزیوں اور پھلوں کے سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فوری دستیابی ، گراں فروشی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ سبزی منڈی میں دوران حاضری چیکنگ 01 سٹاف ممبر کی غیر حاضری پر جواب طلبی کر لی.

افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا، کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار اور کوالٹی کو چیک کیا، بادامی باغ سبزی منڈی میں آج 08 کسان پلیٹ فارم پر اپنا سٹال لگائے ہوئے ہیں اور سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری ہے.

افسران نے منڈیوں میں قائم تجاوزات کا بھی جائزہ لیا، منڈی کی جانب جانے والے راستوں سے تجاوزات کے خا تمے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. 

افسران منڈیوں میں موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

منڈیوں میں گراں فروشی پر بھی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، گراں فروشی پر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).