Action against Dengue by District Administration

ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے خاتمے کے لئے متحرک.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا یو سی 97 مزنگ کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا والٹن میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ. 

ڈینگی ورکرز کی حاضری ، کارکردگی اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا.

افسران نے گھر گھر جا کر ڈینگی ٹیموں کے بارے میں دریافت کیا.

ڈینگی ٹیموں کو گھر گھر جا کر ڈینگی سروئلنس کی ہدایت کی.

گھروں کی چھتوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں.

شہری بھی گھروں کی چھتوں اور ارد گرد میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں.

تاکہ مچھر کی افزائش نہ ہو، کھڑے پانی سے مچھر کی افزائش ممکن ہوتی ہے اور ڈینگی کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اس لئے گھروں کے ارد گرد، چھتوں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں.

احتیاطی تدابیر کو اپنائیں، تاکہ ڈینگی جیسے مرض سے بچا جا سکے.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.