Financial Assistance

محمد سلیم رکشہ ڈرائیور /مالی امداد کا معاملہ.

اچھرہ کے رہائشی محمد سلیم کا ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام آن ائیر ہواتھا جس میں اس نے مالی امداد کے حوالے سے بات کی تھی.

وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے محمد سلیم رکشہ ڈرائیور کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا. 

محمد سلیم جس کی تعلیم ایم اے انگلش اور ایم اے اردو ہے اور رکشہ چلا رہا ہے.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی رکشہ ڈرائیور سلیم کے گھر آمد.

اسسٹنٹ ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پنجاب حکومت کی جانب سے محمد سلیم کو مالی امداد کا چیک دے دیا.

محمد سلیم کو 01 لاکھ کا مالی امداد کا چیک دے دیا گیا ہے.