DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10504
لاہور07 فروری2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبڈی میچ 09 فروری تا 16 فروری تک جاری رہیں گے اورلاہور میں 09 فروری کو میچ کی افتتاحی تقریب ہو گی، 10 فروری کو 04 میچز، 11 فروری کو 04 میچز، 15 فروری کو سیمی فائنل جبکہ 16 فروری کو اختتامی تقریب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کبڈی ورلڈ کپ میچ میں افسران کی ڈیوٹی روسٹر کا پلان جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مین انکلیوژر میں ڈی جی سپورٹس کے ہمراہ تمام تر انتظامات کو اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور زیڈ او آئی ایس ندیم باجوہ مانیٹر کریں گے اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو دیکھیں گے اورمحمد یاسین اور امداد حسین تحصیل ماڈل ٹاؤن داخلی دروازے لبرٹی گول چکر کی جانب تمام تر انتظامات کو دیکھیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا امجد اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس تنویر عباس ڈی جی سپورٹس آفس میں قائم کنٹرول روم میں تمام تر انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایس ایم ڈبلیو سرفراز احمد نشتر پارک کمپلیکس کے اندر اور روٹ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مانیٹر کریں گے اورسول ڈیفنس آفیسر محمد عرفان علی روٹ کے مختلف پوائنٹس اور پارکنگ اسٹینڈ پر رضاکاروں کی تعیناتی اور بمب ڈسپوزل سکواڈ کو یقینی بنائیں گے۔پروٹوکول آفیسر سید شاہ ذوالفقار وی وی آئی پی موومنٹ، اسٹیڈیم کے اندر تمام سہولیات کی فراہمی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مانیٹر کریں گے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قائم کئے جانے والے عارضی ہسپتالوں میں تمام تر انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ریسکیو گاڑیوں اور سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے اور؎ نیب تحصیلدار منیر احمد، پٹواری منشاء اور ندیم شفیع گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گلبرگ لاہور میں پارکنگ کے تمام تر انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار فوکل پرسن نامزد اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا تمام تر انتظامات کے انچارج ہوں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی رہائشگاہ، اسٹیڈیم اور روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے عام شہریوں کے لئے ٹریفک کے مسائل کو بھی کم سے کم اور ان کے حل کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10505
لاہور07 فروری2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک،اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر بھر میں کل سے ڈینگی سرویلنس کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ڈی ڈی او حضرات اپنے زون میں ڈینگی ٹیموں کو چیک کریں اورشہر میں موجود تمام ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ 17 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو احسن انداز سے چلایا جائے.پولیو مہم کے انتظامات پر ڈی سی لاہور دانش افضال کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10506
لاہور07 فروری2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ246 مقامات کو چیک کیا گیا اور39 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور39 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 16 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے
۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10507
لاہور07 فروری2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کلین اینڈ گرین مہم تیزی سے جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کلین اینڈ گرین مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مصروف ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ پوسٹرز/بینرز مہم کے خلاف زبردست آپریشن کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی اورنج لائن ٹرین پلرز سے پوسٹرز، بینرز کو ہٹا دیا اوراسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی نگرانی میں علامہ اقبال آور انفنٹری روڈ سے وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز کو ختم کروایا گیا ہیں۔اسی طرح اے سی شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی لال شاہ روڈ اور شیلر چوک شالامار سے بینرز اور پوسٹرز کو ہٹا یا گیا،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسدادِ وال چاکنگ اور پوسٹرز مہم جاری رہے گی۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10508
لاہور07 فروری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف متحرک ہیں۔تحصیل رائیونڈ، تحصیل کینٹ اور تحصیل شالیمار میں انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی تحصیل رائیونڈ میں ٹھوکر نیاز بیگ، گلشن راوی مین بلیوارڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیااور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی تحصیل شالیمار میں باغبانپورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی تحصیل کینٹ میں گلستاں کالونی دھرم پورہ میں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔؎؎آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروانا تھا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور تجاوزات کے آخری خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھیں گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات پھیلانے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہ ہے، تجاوزات کا باعث بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں تجاوزات کی اطلاع ملتی ہے وہاں ٹیمیں فوری پہنچ کر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہیں 
َ********
ہینڈ آؤٹ نمبر10509
لاہور07 فروری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری دستیابی، لیبر روم، ایمرجنسی روم، گائنی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا اور01 ڈاکٹر کے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں آؤٹ ڈور مریضوں کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال میں بیڈشیٹس کو بھی فوری تبدیل کرنے کو کہا۔انہوں نے غیر قانونی طور پر پارکنگ قائم کرنے پر 01 شخص کو موقع پر گرفتار کروایا اور میاں منشی ہسپتال کے باہر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو فوری طور پر ختم کروایا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اورانتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری  نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات، صورتحال کے بارے میں دریافت کیااورہسپتال انتظامیہ کو مریضوں سے حسن سلوک اور شفقت سے پیش آنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اورمریضوں کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ان کے درد کو اپنا درد سمجھ کر طبی امداد دیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا گیا ہے۔
*******