Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کا میاں منشی ہسپتال کا دورہ.

ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری دستیابی، لیبر روم ، ایمرجنسی روم، گائنی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

01 ڈاکٹر کے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت. 

ہسپتال میں آؤٹ ڈور مریضوں کا بھی جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ہسپتال میں بیڈشیٹس کو بھی فوری تبدیل کرنے کو کہا.

غیر قانونی طور پر پارکنگ قائم کرنے پر 01 شخص کو موقع پر گرفتار کروایا ، میاں منشی ہسپتال کے باہر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو فوری طور پر ختم کروایا.

ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا، انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی.

ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات، صورتحال کے بارے میں دریافت کیا.

ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں سے حسن سلوک اور شفقت سے پیش آنے کی ہدایت کی.

مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں.

مریضوں کے دکھ درد میں شریک ہوں، ان کے درد کو اپنا درد سمجھ کر طبی امداد دیں.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا گیا ہے.