Anti Encroachment Drive.

Feb 07, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف متحرک.

تحصیل رائیونڈ ، تحصیل کینٹ اور تحصیل شالیمار میں انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی تحصیل رائیونڈ میں ٹھوکر نیاز بیگ، گلشن راوی مین بلیوارڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا. 

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی تحصیل شالیمار میں باغبانپورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی تحصیل کینٹ میں گلستاں کالونی دھرم پورہ میں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا.

دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا.

آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروانا تھا.

انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور تجاوزات کے آخری خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھیں گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

تجاوزات پھیلانے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہ ہے، تجاوزات کا باعث بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

جہاں کہیں تجاوزات کی اطلاع ملتی ہے، ٹیمیں فوری پہنچ کر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)