Visit of Vegetable Market

Feb 06, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سٹاک، شکایات رجسٹر ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں گراں فروشی، تجاوزات  اور صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا.

افسران نے مارکیٹ کمیٹی کو منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی.

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں، نیلامی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھیں، گراں فروشی کی ہرگز معافی نہ ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).