پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورے.
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن کا دورہ.
اراضی ریکارڈ سنٹر میں تعینات ملازمین کی حاضری ، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، زیر التوا کیسز اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.
اراضی ریکارڈ سنٹر میں تمام سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا.
انتقال اراضی کے 27 کیسز سامنے آئے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے زیر التوا کیسز کو فوری نمٹانے کی ہدایت کر دی.
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے بات چیت بھی کی، انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اور رویہ کے بارے میں دریافت کیا.
سائلین نے مثبت جوابات دیئے. (اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا).
اراضی ریکارڈ سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی بہتر تھے.
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورہ کیا گیا ہے.