Visit of Vegetable Market

Feb 04, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ .

افسران نے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.

دوران حاضری چیکنگ بادامی باغ سبزی منڈی میں 02 ملازمین غیر حاضر، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے غیر حاضر ملازمین کی جواب طلبی کر لی. 

افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا.

منڈیوں کی طرف جانے والے راستوں سے قائم تجاوزات کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کی.

منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.

منڈیوں میں اوورچارجنگ کا بھی جائزہ لیا.

صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا اور یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی.

منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے ،( ڈی سی لاہور دانش افضال) .

منڈیوں میں ہیرا پھیرا ہرگز قابل قبول نہ ہو گی.

سبزی منڈیوں میں دورے جاری رہیں گے، افسران سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).