Anti Encroachment Drive.

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور منی پٹرول اسٹیشنز ، تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی کاروائیاں.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی بند روڈ کے علاقے میں منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائی، 03 مشینوں کو ضبط کر لیا گیا ، 03 افراد کو موقع پر گرفتار کروایا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی مغلپورہ کے علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ، 02 دکانوں کو سیل کر دیا گیا.

مشینوں کو ضبط کر لیا گیا ، ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی ضرار شہید روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی جاری.

دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا.

تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

تجاوزات کے آخری خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).