DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10494
لاہور03 فروری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کلین اینڈ گرین مہم کو تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ وال چاکنگ /بینرز /پوسٹرز مہم اور انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اورمال روڈ سے لٹکتی ہوئی تاروں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ علامہ اقبال روڈ سے بینرز، وال چاکنگ، پوسٹرز کو ہٹایا جا رہا ہے اورملتان روڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے بینرز، پوسٹرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف یتیم خانہ چوک تا بکر منڈی چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیاہے اورا سلام پورہ بازار اور انار کلی بازار میں بھی قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر تجاوزات کو پھیلانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے غیر قانونی طور پر تجاوزات کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
**********
ہینڈ آؤٹ نمبر10495
لاہور03 فروری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کینال روڈ پر کارروائی کی۔قصر شادی ہال کی چیکنگ کے دوران ون ڈش کی خلاف ورزی  پرہال کو سیل کر دیا گیااوراضافی کھانے کو ضبط کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضبط کئے گئے اضافی کھانے کو اخوت فاؤنڈیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی۔
********