DC Office Submissions

Feb 03, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10492
لاہور03 فروری2020ء:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں ریلیوں، سیمینارز اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کر رہی ہے اور یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں شہر بھر کی اہم شاہراؤں، چوکوں اور اہم عمارتوں کو کشمیر کے پرچموں اور کشمیریوں پر انڈیا کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اُجاگر کرنے کے لیے بینرز اور سٹیمرز کو آویزاں کر دیا گیا ہے۔ عوام الناس کی جانب سے اور شہر کی تاجر تنظیموں نے بھی مارکیٹوں میں کشمیر کے پرچم لہرا دیئے ہیں اور عالمی برادری کو یہ باور کروایا جارہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کا ہر طبقہ یکجا اور قدم سے قدم ملا کر کشمیریوں کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پیر کے روزشہر کے مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا۔ لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ایم پی اے نذیر احمد چوہان،ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی کولیڈ کیا جبکہ سول سوسائٹی نے ہاتھوں میں کشمیری و پاکستان کے پرچم اُٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہر میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کر رہی ہے اور جس طرح اس حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری پر اُجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ کشمیر کے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی اہم ہے۔ڈی سی آفس سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اے ڈی سی جی صفدر حسین ورک نے کی جبکہ سکولوں کے بچوں اور اساتذہ نے ریلی میں شرکت کی اوربھارت کے کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کے خلاف بھر پور آواز بلند کی اور جس طریقہ سے انڈیا انسانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس کو روکنے اور کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی گئی۔تحصیل کینٹ میں ریلی کا اہتما م کیا گیا۔ریلی گورنمنٹ گلبرگ ہائی سکول اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سے نکالی گئی۔اسی طرح تحصیل شالیمار میں ہربنس پور ہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اور لاہورمیں موجود ہر محکمہ کشمیر کے حوالے سے سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے۔
************
ہینڈ آؤٹ نمبر10493
لاہور03 فروری2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراؤں مال روڈ، ہال روڈ، کنال روڈ، فیروز پور روڈ، لکشمی چوک، راوی روڈ، لوئر مال، چوبرجی چوک، وحدت روڈ اور دیگر روڈزاور چوکوں میں بینرز و سٹیمرزلگائے گئے ہیں۔بینرز و سٹیمرز پر ایسی تصاویر بنائی گئی ہیں جو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور غاضبانہ قبضہ کی عکاسی کررہی ہیں اور عالمی برادری پر زور دے رہی ہیں کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور یواین او کی کشمیر کے حق خود ارادیت کی قرار داد پر فوری عمل کروایا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر شہر کے اہم مقامات پر کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے خصوصی ترانے چلائے جارہے ہیں۔ ڈی سی آفس سمیت ایم سی ایل، ایجوکیشن آفس، ہیلتھ آفس، سکولوں، کالجوں اوردینی مراکز میں کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔شہر کے تمام سینما گھروں میں کشمیریوں کی جدوجہد اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی خصوصی ڈاکو منٹریاں چلائی جارہی ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے لیے بھر پور انتظامات کیئے گئے ہیں۔
**********