Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ.

افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کیلا، پیاز اور آلو کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا.

رائیونڈ سبزی منڈی میں پیاز 30 روپے، آلو 20 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے. (اے سی رائیونڈ).

منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے.

منڈیوں میں نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری کی ہرگز اجازت نہ ہے.

منڈیوں میں گراں فروشی کا بھی جائزہ لیا گیا.

کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں گراں فروشی پر 02 پھڑیوں کو موقع پر گرفتار کروایا.

گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)