Anti Encroachment Drive.

Feb 01, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی انسدادِ تجاوزات اور انسدادِ بینرز /وال چاکنگ مہم جاری.

ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے.

  اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی کاروائیاں.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے شوکت خانم چوک پر کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں ،ریڑھیوں اور دیگر سامان کو ضبط کروایا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال روڈ سے پوسٹرز، بینرز کو ہٹوا دیا گیا.

کاروائیوں میں ایم سی ایل کے عملہ نے بھی حصہ لیا.

انسدادِ تجاوزات اور وال چاکنگ مہم جاری رہے گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

تجاوزات کے آخری خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

غیر قانونی طور پر تجاوزات پھیلانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہ دی جائے گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال)