DC Office Submissions

Jan 30, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10476
لاہور30جنوری2020ء:وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کا سلسلہ جاری ہیں۔چئیرمین کمیٹی جہانگیر بارا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کی زیر صدارت آج کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ضلعی انتظامیہ لاہور اور اوورسیز کمیٹی نے کینیڈا میں مقیم طیبہ افتخار کا 22 سال پرانا جائیداد کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔طیبہ افتخار نے ایک ماہ قبل اوورسیز کمیٹی لاہور کو اپنی پراپرٹی پر قبضہ کے متعلق درخواست دی تھی۔طیبہ افتخار کا ساندہ روڈ پر تین مرلہ کے پلاٹ پر اکرم برلاس نامی کرائے دار نے قبضہ کر رکھا تھا۔تین مرلہ پر 02 دکانیں اور ایک فلیٹ بنا ہوا تھا۔کمیٹی نے دونوں فریقین کے دلائل سنے اور ان کے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت کی۔دونوں پارٹیوں نے باہمی رضا مندی سے اوورسیز کمیٹی کے سامنے اپنا مسئلہ حل کر لیا۔طیبہ افتخار نے اپنی دکانیں اکرم برلاس کو فروخت کر دیں اور اوپر جو فلیٹ بنا ہوا تھا اس کی چابیاں طیبہ افتخار کے حوالے کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل کیس کافی عرصہ تک عدالت میں بھی چلتا رہا۔دونوں فریقین نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، ضلعی حکومت اور اوورسیز کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10477
لاہور30جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پناہ گاہوں میں دورے کیے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا۔افسران نے پناہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔پناہ گاہ میں 65 افراد مقیم تھے۔اے ڈی سی جی نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کو فراہم کئے جانے والے کھانے کو چیک کیا۔انہوں نے مقیم افراد سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں مقیم افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پناہ گاہ میں مقیم افراد نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو نہ صرف سراہا بلکہ شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور مقیم افراد کو صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ پناہ گاہ میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10478
لاہور30جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ مارکیٹ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے سبزی و فروٹ منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے اورنیلامی کے عمل میں ہرگز ہیرا پھیری قابل قبول نہ ہے۔افسران نے سبزی منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، تجاوزات اور صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا۔کسان پلیٹ فارم فعال ہیں، سبزی و پھلوں کی فروخت جاری ہے۔افسران نے منڈی انتظامیہ کو صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10479
لاہور30جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کیے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ اراضی ریکارڈ سنٹر اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کینٹ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔افسران نے ملازمین کی حاضری، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔افسران نے زیر التوا کیسز کا بھی جائزہ لیا۔کھیوٹ، وراثتی کیسز اور انتقال اراضی کیسز کا اندراج لیا۔افسران نے انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو فوری طور پر جلد نمٹانے کی ہدایت کی. اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔سائلین نے تسلی بخش جواب دئیے۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔
******