Highlights

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات / سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کا سلسلہ جاری.

چئیرمین کمیٹی جہانگیر بارا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کی زیر صدارت آج کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا. 

ضلعی انتظامیہ لاہور اور اوورسیز کمیٹی نے کینیڈا میں مقیم طیبہ افتخار کا 22 سال پرانا جائیداد کا مسئلہ حل کر دیا.

طیبہ افتخار نے ایک ماہ قبل اوورسیز کمیٹی لاہور کو اپنی پراپرٹی پر قبضہ کے متعلق درخواست دی تھی.

طیبہ افتخار کا ساندہ روڈ پر تین مرلہ کے پلاٹ پر اکرم برلاس نامی کرائے دار نے قبضہ کر رکھا تھا.

تین مرلہ پر 02 دکانیں اور ایک فلیٹ بنا ہوا تھا.

کمیٹی نے دونوں فریقین کے دلائل سنے اور ان کے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت کی.

دونوں پارٹیوں نے باہمی رضا مندی سے اوورسیز کمیٹی کے سامنے اپنا مسئلہ حل کر لیا.

طیبہ افتخار نے اپنی دکانیں اکرم برلاس کو فروخت کر دیں اور اوپر جو فلیٹ بنا ہوا تھا اس کی چابیاں طیبہ افتخار کے حوالے کر دی گئی ہیں.

اس سے قبل کیس کافی عرصہ تک عدالت میں بھی چلتا رہا. 

دونوں فریقین نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، ضلعی حکومت اور اوورسیز کمیٹی کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا.