پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے.
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ اراضی ریکارڈ سنٹر اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کا کینٹ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ.
افسران نے ملازمین کی حاضری، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا.
افسران نے زیر التوا کیسز کا بھی جائزہ لیا.
کھیوٹ، وراثتی کیسز اور انتقال اراضی کیسز کا اندراج لیا.
افسران نے انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو فوری طور پر جلد نمٹانے کی ہدایت کی.
افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا.
سائلین نے تسلی بخش جواب دئیے.
اراضی ریکارڈ سنٹرز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے.