Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ مارکیٹ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کا سبزی و فروٹ منڈی ملتان روڈ کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے.

نیلامی کے عمل میں ہرگز ہیرا پھیری قابل قبول نہ ہے.

افسران نے سبزی منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، تجاوزات اور صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا.

افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم فعال ہیں، سبزی و پھلوں کی فروخت جاری ہے.

افسران نے منڈی انتظامیہ کو صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی.