DC Office Submissions

Jan 29, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10472
لاہور29جنوری2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دا نش افضال نے کہا کہ 254 مقامات کو چیک کیا گیا اور23 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور20000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ 08 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور08 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10473
لاہور29جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے غیرقانونی طور پر قائم میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے عادل میڈیکوز کے خلاف کارروائی کی۔ڈرگ انسپکٹر اور ڈی ڈی ایچ او کینٹ بھی  اے سی کینٹ کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھااورسٹور بغیر فارماسسٹ کے چلایا جا رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے عادل میڈیکوز شاپ کو سیل کر دیا اورکیس کو مزید کاروائی کے لئے ڈرگ کورٹ میں بھجوا دیا ہے۔
******
ہینڈ آؤٹ نمبر10474
لاہور29جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران بی ایچ یو میں انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے بی ایچ یو ڈوگرائے کلاں کا دورہ کیا۔انہوں نے بی ایچ یو میں ملازمین کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری فراہمی، ڈسپنسری اور دیگر امور کو چیک کیااوربی ایچ یو میں لیبر روم، ایمرجنسی روم، بیڈ شیٹس کو بھی چیک کیا۔انہوں نے بی ایچ یو میں آئے ہوئے مریضوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیااورمریضوں نے تسلی بخش جواب دیئے۔بی ایچ یو میں ماہانہ 3000 مریض او پی ڈی میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10475
لاہور29جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا، اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری، سٹاک، شکایات رجسٹر، گراں فروشی کا جائزہ لیا اورسبزی اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔انہوں نے منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیااورمنڈی انتظامیہ کو سرکاری نرخوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروانے اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔افسران نے منڈیوں کی طرف جانے والے راستوں پر تجاوزات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا فوری خاتمہ کروایا جائے۔منڈیوں میں گراں فروشی کا بھی جائزہ لیا گیا۔افسران نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اور کہا کہ انتظامیہ منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔
********