Visit of Vegetable Market

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے منڈیوں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سٹاک ، شکایات رجسٹر ، گراں فروشی کا جائزہ لیا.

افسران نے سبزی اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا. 

منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا.

منڈی انتظامیہ کو سرکاری نرخوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروانے اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی.

افسران نے منڈیوں کی طرف جانے والے راستوں پر تجاوزات کا جائزہ لیا، تجاوزات کا فوری خاتمہ کروایا جائے.

منڈیوں میں گراں فروشی کا بھی جائزہ لیا گیا.

افسران نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا ، انتظامیہ منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کرے.

مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے.