DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10466
لاہور28جنوری2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 125 مقامات کو چیک کیا گیا اور12 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور8500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 05 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور05 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10467
لاہور28جنوری2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے لاہور شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں باہر نکلیں اورنشیبی علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ واسا کا عملہ متحرک رہے اورجہاں کہیں بارشی کھڑے پانی کی اطلاع ملے فوری طور پر پانی کو نکلوائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنائیں۔
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10468
لاہور28جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔فاطمہ میرج ہال کی چیکنگ، ون ڈش کی خلاف ورزی پرمینجر کو گرفتار کر لیا گیااوراضافی کھانے کو ضبط کر کے فاؤنٹین ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے جبکہ میرج ہال کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال  نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10469
لاہور28جنوری2020ء: پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں 86 افراد مقیم تھے اورپناہ گاہ میں مقیم افراد کو ناشتہ فراہم کیا گیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ پناہ گاہ میں ٹھہرے ہوئے افراد سے پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اورپناہ گاہ میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے پناہ گاہ انتظامیہ کو مقیم افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10470
لاہور28جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ڈی سی لاہور دانش افضا ل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیااور منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سٹاک، شکایات رجسٹر، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار، گراں فروشی کا جائزہ لیا۔افسران نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منڈیوں میں گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گااور انہوں منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور شہر میں بارش کے پیش نظر منڈیوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تا کہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10471
لاہور28جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے دورے کیے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ماڈل ٹاؤن اراضی ریکارڈ سنٹر اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے شالیمار اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ملازمین کی حاضری، آن لائن سسٹم، ٹوکن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔افسران نے زیر التوا کیسز کا بھی جائزہ لیا.۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے تحصیل ماڈل ٹاؤن اراضی ریکارڈ سنٹر میں 33 انتقال اراضی اور 05 وراثتی زیر التوا کیسز سامنے آئے.۔افسران نے اراضی ریکارڈ سنٹرز انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔افسران نے سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے انتظامیہ اور سٹاف لے رویہ بارے دریافت کیا۔انہوں نے سائلین کے مثبت جوابات دیئے۔افسران نے سائلین کے ساتھ اچھا رویہ رکھنے اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات بھی کیں۔
*******