Visit of Vegetable Market

Jan 28, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے سبزی منڈیوں کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا.

افسران نے منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سٹاک، شکایات رجسٹر ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار ، گراں فروشی کا جائزہ لیا.

افسران نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا.

منڈیوں میں گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی.

لاہور شہر میں بارش کے پیش نظر منڈیوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تا کہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).