Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران رات کے اوقات میں بھی متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری فیلڈ میں موجود ہیں.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے پناہ گاہ میں ملازمین کی حاضری کو چیک کیا. 

داتا دربار پناہ گاہ میں 144 لوگ مقیم ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا.

پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی، پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا.

پناہ گاہ میں مقیم افراد نے مثبت جوابات دیئے.

پناہ گاہ میں مقیم افراد نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا.

پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش تھے.

اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے پناہ گاہ انتظامیہ کو پناہ گاہ میں مقیم افراد کو ہرممکن  سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی.