Highlights

Jan 27, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری سبزیوں و پھلوں کے ریٹس، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، شکایات رجسٹر اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا.

منڈی میں کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا گیا، کسان پلیٹ فارم فعال ہیں.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی فروخت جاری ہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے منڈی میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا.

منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا ، انتظامیہ کو منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت.

منڈی میں خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی، منڈی کی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا.

سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا پوچھا.

منڈی میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے.