Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

اتوار کے روز فیلڈ میں موجود، اتوار و ماڈل بازاروں میں دورے.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کے دورے.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا بیگم کوٹ اتوار بازار، گلشن راوی بازار اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا ماڈل بازار میاں پلازہ جوہر ٹاؤن کا دورہ.

افسران نے اتوار و ماڈل بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.

افسران نے اتوار و ماڈل بازاروں میں آٹا کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا.

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اتوار و ماڈل بازاروں میں آٹا کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں.(ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور) 

بیگم کوٹ اتوار بازار میں آٹا کے 02 ٹرک کھڑے ہیں، گلشن راوی اتوار بازار میں 04 آٹا کے ٹرک کھڑے ہیں.

03 ٹرک آٹا کے ماڈل بازار میاں پلازہ جوہر ٹاؤن میں کھڑے ہیں.

افسران نے ماڈل و اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس اور نمایاں جگہ پر آویزاں کا بھی جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم کو بھی چیک کیا ، کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری ہے.

افسران نے اتوار و ماڈل بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا.

افسران نے خریداری پر آئے ہوئے صارفین سے صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا.

اتوار و ماڈل بازاروں میں انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش تھے.