Highlights

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اتوار کے روز بھی فیلڈ میں موجود.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار کا اتوار و ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ.

افسران نے بازار میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، آٹا کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا.

افسران نے اتوار و ماڈل بازار میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ بھی لیا.

وحدت کالونی اتوار و ماڈل بازار میں آٹا کے کھڑے ٹرک پر آٹا کی مقدار کا جائزہ لیا.

آٹا کا ٹرک بازار میں موجود ہے اور شہری آٹا خرید رہے ہیں.

افسران نے بازار میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا.

دالوں کے سٹال کا بھی جائزہ لیا، دالیں سرکاری ریٹ پر موجود.

افسران نے بازار میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا.

کسان پلیٹ فارم فنکشنل ہیں اور کسان اپنی مرضی سے سبزیاں فروخت کر رہے ہیں.

افسران نے بازار میں خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے ملاقات کی اور بازار میں صورتحال کے بارے میں دریافت کیا. 

افسران نے بازار انچارج کو بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی بہتر کرنے کو کہا.

بازار میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے.