Highlights

یوم کشمیر/ پنجاب حکومت کی ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات. 

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ مختلف پروگرامز کا انعقاد کرے گی.(ڈی سی لاہور دانش افضال). 

بھارت کے کشمیریوں پرظلم و ستم، غاصبانہ قبضہ اور اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل درآمد کو اجاگر کیا جائے گا.(ڈی سی لاہور دانش افضال).

05 فروری کے دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

تمام محکمے کشمیری پرچم اور فلیکسز کو آویزاں کریں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

25 جنوری سے لیکر 05 فروری تک تمام سکولوں اور کالجوں میں پروگرامز  اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلیوں کا اہتمام کیا جائے. (ڈی سی دانش افضال)

سکولوں اور کالجوں میں تقاریر، ٹیبلو وغیرہ کو یقینی بنایا جائےگا (ڈی سی لاہور دانش افضال).

فنکشنز میں عوامی نمائندے ، انجمن تاجران اور دیگر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی . (ڈی سی لاہور دانش افضال)

 شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور چوکوں پر کشمیر ڈاکو منٹری کو بڑی سکرینوں پر چلایا جائے گا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ڈی سی لاہور دانش افضال کی عام شہریوں کو بھی کشمیری بھائیوں سے مکمل طور پر اظہارِ یکجہتی میں شامل ہونےکی اپیل.

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزاری تک پاکستانی اور کشمیری عوام کا ایک ہی نعرہ ہے "کشمیر بنے گا پاکستان"، (ڈی سی لاہور دانش افضال)