DC Office Submissions

Jan 24, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10458
لاہور24جنوری2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی پاکستان/بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کی پہلے دن کی تیاریاں عروج پر رہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن میچ میں تمام تر انتظامات کامیاب رہے اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو سٹاف ڈیوٹیز پر تعینات رہے اورشٹل سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ68 شٹل بس سروسز کے ذریعے والنٹیر بطورسکیورٹی شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لئے ڈیوٹیاں سر انجام دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی جانب سے لبرٹی، جام شیریں اور پنجاب یونیورسٹی پارکنگ پرسکیورٹی کے اعلیٰ ترین انتظامات کئے گئے اورقذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اورکنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے میں پیش پیش رہے۔ڈی سی لاہور نے ٹی ٹونٹی سیریز میں تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے مناسب انتظامات کرنے پر تمام محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔
***********