Pakistan V/s Bangladesh

پاکستان /بنگلہ دیش ٹاکرا.

ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹی ٹونٹی سیریز کی پہلے دن کی تیاریاں عروج پر رہیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

پہلے دن میچ میں تمام تر انتظامات کامیاب رہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو سٹاف ڈیوٹیز پر تعینات رہے.

شٹل سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا.

68 شٹل بس سروسز کے ذریعے والنٹیر بطور سیکیورٹی شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لئے ڈیوٹیاں سر انجام دیتے رہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی جانب سے لبرٹی،  جام شیریں اور پنجاب یونیورسٹی پارکنگ پر سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین انتظامات کئے گئے.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی رہی. (ڈی سی لاہور دانش افضال). 

ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے میں پیش پیش رہے.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے ٹی ٹونٹی سیریز میں تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے مناسب انتظامات کرنے پر تمام محکموں کی کاوشوں کو سراہا.