DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آؤٹ نمبر10455
لاہور24جنوری2020ء: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی آج کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ228 مقامات کو چیک کیا گیا، چیکنگ کے دوران 27 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور29 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 09 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور09 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
***********
ہینڈ آؤٹ نمبر10456
لاہور24جنوری2020ء: پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ون ڈش کی خلاف ورزی پر متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کی۔اے سی شالیمار نے لاہور گرینڈ مارکی کی چیکنگ کی اورون ڈش کی خلاف ورزی پر لاہور گرینڈ مارکی کو سیل کر دیا۔کارروائی تحصیل شالیمار زون میں کی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
***********
ہینڈ آؤٹ نمبر10457
لاہور24جنوری2020ء: ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پاکستان/بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پرشائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار نے تمام تر انتظامات کو مانیٹر کیا۔ شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے 68 بسز کا انتظام کیا گیا تھاجو شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک لے جا تی رہی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ شٹل بس سروس میں والنٹیرز بطور سکیورٹی ڈیوٹیاں سر انجام د یتے رہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ والنٹیرز شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچانے میں مدد کرتے  رہے۔انہوں نے کہا کہ لبرٹی، جام شیریں اور پنجاب یونیورسٹی پارکنگ ایریاز میں والنٹیرز موجود رہے اور شائقین کو قذافی اسٹیڈیم تک لے جاتے رہے۔
***********