DC Office Submissions

ہینڈ آؤٹ نمبر10454
لاہور23جنوری2020ء:کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک، اے سی ماڈل ٹاؤن بھی موقع پر موجود تھے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کمشنر لاہور کو انتظامات کے بارے بریف کیا۔انہوں نے کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کی سرویلنیس جاری ہے اوراسٹیڈیم میں 20 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بنایا گیا ہے جبکہ پارکنگ، لائٹنگ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔
*********