DC Office Submissions

ہینڈ آؤٹ نمبر10449
لاہور23جنوری2020ء: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی آج کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ248 مقامات کو چیک کیا گیااور43 خلاف ورزیاں پائی گئیں  اور64 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ  16 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10450
لاہور23جنوری2020ء:ڈپٹی کمشنر؛لاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں آٹے کی چکیوں پر 45 روپے فی کلو آٹا فروخت  کے بعد تحصیل سٹی میں بھی چکیاں کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سٹی میں احمد، کامران، مکہ، فیضان اور شاہ فرید کے نام سے آٹے کی چکیاں کھلی ہیں اورتحصیل سٹی میں پکی ٹھٹی، ڈولہنوال، نواں کوٹ اور جھگیاں کے علاقے میں آٹا کی چکیوں پر 45 روپے فی کلو آٹا کی فروخت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ النور اور داتا ہجویری چکی پر بھی آٹا کی فروخت 45 روپے فی کلو میں جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ خود ساختہ ریٹ پر آٹے کی قطعی فروخت نہ ہونے دیں گے۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10451
لاہور23جنوری2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔جے فائیو فارم ہاؤس جاتی امراء پر جاری شادی کے فنکشن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی اوراضافی کھانے کو ضبط کر لیا گیااورضبط کئے ہوئے اضافی کھانے کو اخوت فاؤنڈیشن میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔
******
ہینڈ آؤٹ نمبر10452
لاہور23جنوری2020ء: ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپر سٹور ایسوسی ایشن سے مذاکرات ہوئے۔سپر سٹور ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز اور جنرل سیکرٹری عمران سلیمی نے بات چیت کی۔سپر سٹور ایسوسی ایشن آج سے دالیں، سبزیاں فروخت کریں گی۔جنرل سیکرٹری عمران سلیمی نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مطالبات بتا دیئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سٹور ایسوسی ایشن کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور وفکر کریں گے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10453
لاہور23جنوری2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے۔افسران نے نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، کسان پلیٹ فارم کو چیک کیا اورافسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے منڈیوں میں گراں فروشی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے منڈیوں میں تجاوزات کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی۔انہوں نے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی کہ تا کہ منڈیوں میں خریداری پر آئے ہوئے صارفین کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منڈیوں میں دوروں کا مقصد لاہور شہر کے مکینوں کو منڈیوں میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے اورمنڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں.۔
**********